وانگ ای کیG20 وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت

2024/09/26 17:13:00
شیئر:

  پچیس  ستمبر کوچینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پرG20  وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔

 وانگ ای نے کہا کہ رواں سال کے G20 سربراہی اجلاس کا موضوع "ایک منصفانہ دنیا اور ایک پائیدار سیارے کی تعمیر" ہے، جو وقت کی پکار پر لبیک کہتا  ہو  اور لوگوں کی امنگوں کے مطابق  ہو ۔انہوں نے کہا کہ G20  کے ارکان کو بڑے ملک کی ذمہ داری کا  اظہار کرنا  چاہیے،اور شراکت داری کے جذبے سے عالمی طرز حکمرانی کو فروغ دینا چاہیے۔اجلاس نے عالمی گورننس ریفارم پر ایک ایکشن انیشیٹو کا آغاز کیا اور اب  اگلا قدم وژن کو نتائج میں تبدیل کرنا ہے۔ وانگ ای نے تجویز پیش کی کہ G20 کو اقوام متحدہ میں اصلاحات کا حامی ہونا چاہیے، عالمی اقتصادی اور مالیاتی گورننس اصلاحات کو  فروغ دینے والا ہونا چاہیے اور  عالمی ترقی کے میدان میں اصلاحات  پر  عمل کرنے والا ہونا چاہیے۔

 وانگ ای نے نشاندہی کی کہ چین ،G20 کے ساتھ شراکت داری کے جذبے کو آگے بڑھانے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری میں مساوی اور منظم دنیا کے قیام، کثیر قطبی اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی وکالت اور اشتراک کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ  چین تمام ممالک کے  عوام  کے ساتھ ترقی کے نتائج شئیر کرنے پر بھی تیار ہے ۔