وانگ ای کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف سے ملاقات

2024/09/26 15:41:33
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 25 ستمبر کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف سے ملاقات کی۔

 وانگ ای نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن کی دو مرتبہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں جو دوطرفہ تعلقات کے لیے اہم تزویراتی رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  چین اور روس کے تعلقات کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ  سب سے اہم بات یہ ہے کہ جب تک دونوں ممالک مستقل اچھے ہمسایہ اور دوستی، جامع اسٹریٹجک کوآرڈینیشن اور باہمی فائدے مند تعاون پر قائم رہیں گے ان کے  تعلقات آگے بڑھیں گے۔ وانگ ای نے کہا کہ دونوں فریقین کو کثیرالجہتی کے جھنڈے کو بلند رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا دفاع کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کے ساتھ  مل کر عالمی گورننس کے نظام کو زیادہ منصفانہ بنانا چاہیے۔

 لاؤروف  نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ بین الاقوامی صورتحال میں استحکام کا ایک اہم عنصر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس  دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں  سالگرہ منانے، اعلیٰ سطحی تبادلوں کے اچھے انتظامات کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے چینی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔لاؤروف نے کہا کہ  روس برکس کازان سربراہ اجلاس کے لئے سنجیدگی  سے تیاری کر رہا ہے اور نتیجہ خیز کامیابیاں  حاصل کرنے کے لئے چین اور دیگر برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ 

فریقین نے یوکرین کے بحران جیسے مسائل پر  بھی تبادلہ خیال کیا۔