چین کا پہلا دوبارہ قابل استعمال ٹیکنالوجی ٹیسٹ سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ

2024/09/27 19:24:00
شیئر:

27 ستمبر کو 18:30 بجے چین نے جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں اپنا پہلا دوبارہ قابل استعمال اور  قابل واپسی ٹیکنالوجی ٹیسٹ سیٹلائٹ - شیجیان -19  کامیابی سے لانچ کیا ۔  سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل  ہوا ۔

 چین کے  چودہویں  پانچ سالہ منصوبے کے دوران ایک اہم نئے ٹیکنالوجی ٹیسٹ سیٹلائٹ کے طور پر ، شیجیان -19 سیٹلائٹ چین کے قابل واپسی سیٹلائٹس کی تکنیکی سطح اور ایپلی کیشن کی کارکردگی کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا  اور آپریٹنگ اخراجات کو کم کرے گا ۔

اطلاعات کے مطابق   شیجیان-19 سیٹلائٹ پاکستان اور  تھائی لینڈ  سمیت پانچ ممالک کی جانب سے  لوڈ بھی لے کر  گیا  ہے۔