شنگھائی میں ورلڈ ڈیزائن کیپٹل کانفرنس 2024 کا آغاز

2024/09/27 15:20:18
شیئر:

27 ستمبر کو ، شنگھائی میں  ورلڈ ڈیزائن کیپیٹل کانفرنس 2024  (WDCC2024) کا آغاز ہوا۔ کانفرنس کو شنگھائی میونسپل پیپلز گورنمنٹ اور یونیسکو نے مشترکہ طور پر اسپانسر کیا ، اور چائنا  میڈیا گروپ  نے اس کی  میزبانی کی ۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر  کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ اور شنگھائی سی پی سی  کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری اور شنگھائی کے میئر گونگ ژنگ نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔

 یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب شنگھائی نے ورلڈ ڈیزائن کیپٹل کانفرنس کی میزبانی کی ہے۔ "سرحدوں کے بغیر ڈیزائن اور نئے معیار کی ترقی" کے موضوع کے ساتھ، یہ کانفرنس ایک عالمی ڈیزائن تعاون اور تبادلے کا پلیٹ فارم تعمیر کرتی ہے . افتتاحی تقریب میں " ورلڈ ڈیزائن کیپیٹل شنگھائی اعلامیہ 2024 " جاری کیا گیا، جسے دنیا کے تقریبا 20 سرکردہ اسکالرز، ڈیزائن تنظیموں کے سربراہان اور کاروباری رہنماؤں نے مشترکہ طور پر پیش کیا۔

 یہ کانفرنس 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ کانفرنس کے دوران بین الاقوامی ڈیزائن انڈسٹری کی  تنظیموں، ڈیزائن اسکولوں، معروف کاروباری اداروں کے تقریبا 1000 نمائندگان کے ساتھ ساتھ اندرون و بیرون ملک معروف اسکالرز اور ڈیزائنرز تقریبا 50 سرگرمیوں جیسے فورم ، گول میز ڈائیلاگ، مرکزی نمائش، ڈیزائن کارنیوال وغیرہ کے ذریعے ڈیزائن کے تصورات، جدید ٹیکنالوجیز اور مختلف شعبوں میں مارکیٹ کے رجحانات کا تبادلہ کریں گے اور مشترکہ طور پر عالمی ڈیزائن کی   جدت طرازی کی ترقی کو فروغ دیں گے۔