عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر "آسمان میں لکھی چین کی میری کہانی " کی تقریب کا اوٹاوا میں انعقاد

2024/09/27 18:57:52
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 25 ستمبر کی شام  کینیڈا میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی   پچھترہویں سالگرہ  کے موقع پر   "آسمان میں لکھی چین کی  میری کہانی " کی خصوصی تقریب اوٹاوا میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب کی میزبانی چائنا  میڈیا گروپ  اور کینیڈا میں چینی سفارت خانے نے مشترکہ طور پر کی ۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر  کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا  میڈیا گروپ  کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں  ایک ویڈیو تقریر کی۔

 تقریب میں کینیڈا کے سیاسی اور کاروباری حلقوں، تعلیمی اداروں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی  پچھترہویں  سالگرہ  منانے  کے حوالے سے  تصویری نمائش بھی دیکھی   اور چین اور چینی عوام کے لئے اپنی  نیک تمناؤں کے اظہار  میں  "آسمان میں لکھی چین کی میری کہانی "  کے  حوالے سے  پیغامات  دیے۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چینی طرز کی جدیدیت  کے مسلسل فروغ سے کینیڈا سمیت دنیا بھر کے ممالک کو باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور مشترکہ ترقی کے حصول  میں  مزید نئے مواقع میسر آئیں گے۔شرکاءکا کہنا تھا کہ  یہ  تقریب  کینیڈا اور چین کے عوام کے درمیان قریبی  تبادلوں   اور تعلقات کو فروغ دے گی اور وہ  مستقبل میں مزید بین الاقوامی دوستوں کے ساتھ مل کر " میں اور  چین کی میری کہانی" کے منتظر ہیں۔