"بیجنگ سے پیرس تک - چین-فرانس ثقافتی تبادلہ" سیریز کی ایوارڈ تقریب کا شنگھائی میں انعقاد

2024/09/27 17:41:51
شیئر:

27 ستمبر کو ، چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے  "بیجنگ سے پیرس تک - چین -فرانس ثقافتی   تبادلہ" سیریز کی  ایوارڈز تقریب شنگھائی میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے  شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ  کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی اور متعلقہ فنکاروں کو  ایوارڈز سے  نوازا۔

یاد رہے کہ  اس سال 6 مئی کو ، فرانس کی قومی اولمپک اور کھیلوں کی  کمیٹی ، چائنا  میڈیا گروپ  ، فرانس پروفیشنل فٹ بال فیڈریشن اور فرانس کے متعدد آرٹ انسٹی ٹیوٹس  کے اشتراک سے "بیجنگ سے پیرس تک  - چین فرانس آرٹسٹ اولمپک ٹور" کی  چینی آرٹ نمائش کا پیرس   میں شاندار افتتاح کیا گیا  جس میں 100 سے زیادہ چینی معاصر فنکاروں کے 200 سے زیادہ فن پاروں کی نمائش کی گئی۔ 19 مئی کو ، شنگھائی میں "بیجنگ سے پیرس تک  چینی فنکاروں کا اولمپک ٹور" نامی  آرٹ نمائش کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی ۔