مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نئے دور میں ڈیٹا سیکورٹی اور گورننس پر خصوصی کانفرنس کا انعقاد

2024/09/27 15:30:11
شیئر:

 26 ستمبر کو تیسری گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں  نئے دور میں ڈیٹا سیکورٹی اور گورننس پر خصوصی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا  کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی اور عالمی ڈیجیٹل تجارت کی تیز رفتار ترقی  کے ساتھ ، ڈیٹا بنیادی عنصر ہے۔ ڈیٹا سیکورٹی اور گورننس ڈیجیٹل تجارت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی کلید بن گئے ہیں۔

 اجلاس میں چائنا انفارمیشن ایسوسی ایشن کی انفارمیشن سیکیورٹی پروفیشنل کمیٹی اور چائنا سائبر سیکیورٹی انڈسٹری الائنس کی جانب سے مشترکہ طور پر مرتب کردہ "انٹرپرائز ڈیٹا کی سرحد پار سیکیورٹی کمپلائنس کے لئے گائیڈ لائنز" کو  جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ  ، ڈیٹا سیکیورٹی اور پرائیویسی کو محفوظ کرنے والے کمپیوٹنگ کا دوسرا ایڈیشن بھی  جاری کیا گیا ۔ اس کتاب میں  جدید ترین تکنیکی ترقی کے رجحانات، صنعتی اطلاق کے معاملات، اور قارئین کے لئے پالیسیوں اور قواعد و ضوابط میں تبدیلیوں  کا خلاصہ  جامع طور پر   ترتیب  دیا گیاہے۔