قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو مضبوط بنانے اور بدعنوانی کی محفوظ پناہ گاہوں سے انکار کرنے پر بیجنگ اتفاق رائے کا اجرا

2024/09/27 18:47:34
شیئر:

24 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کے گلوبل اینٹی کرپشن لاء انفورسمنٹ کوآپریشن نیٹ ورک کا پانچواں مکمل اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں 105 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے تقریبا 400 نمائندوں نے شرکت کی۔

 اجلاس میں پہلی بار ایک اعلیٰ سطحی فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو مضبوط بنانے اور کرپشن کی محفوظ پناہ گاہوں  سے انکار  کرنے، بدعنوانی کے خلاف "زیرو ٹالرنس" کے رویے کا اعادہ، خود مختار مساوات اور قانونی اختلافات کا احترام کرنے کا عہد، اور بدعنوانی کی روک تھام اور اس کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے لئے انسداد بدعنوانی قانون کے نفاذ میں  تعاون کے  فروغ  کے لئے کام کرنے پر بیجنگ اتفاق رائے کو منظور کیا گیا۔