سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی منظوری سے عوامی جمہوریہ چین کے اسٹیٹ میڈل اور ریاستی اعزازی ٹائٹل ایوارڈ کی تقریب 29 ستمبر کو صبح 10 بجے بیجنگ میں گریٹ ہال آف دی پیپلز میں منعقد ہوگی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ بالترتیب قومی تمغہ اور قومی اعزازی ٹائٹل حاصل کرنے والوں کو "میڈل آف دی ر یپبلک"، "میڈل آف فرینڈشپ" اور نیشنل اعزازی ٹائٹل میڈل حاصل کرنے والوں کو ایوارڈز سے نوازیں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے ۔