اسرائیل کا لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کا دعویٰ

2024/09/28 19:00:40
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 28 تاریخ کو اسرائیلی دفاعی افواج نے تازہ ترین بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی حزب اللہ تنظیم کے رہنما حسن نصراللہ اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے 27 تاریخ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا جس میں حسن نصراللہ ، حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے کمانڈر علی کاراکی سمیت دیگر کمانڈر بھی مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی انٹیلی جنس کے مطابق حملے کے وقت بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک رہائشی عمارت کے نیچے حزب اللہ کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔تاحال ،حزب اللہ کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔