اقوام متحدہ میں یوکرین بحران کے حوالے سے "فرینڈز آف پیس" گروپ کا قیام

2024/09/28 15:34:02
شیئر:

 ستائیس تاریخ کو  یوکرین بحران پر "فرینڈز آف پیس" گروپ کا وزارتی اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اورچینی  وزیر خارجہ وانگ ای، برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویرا اور برازیلی صدر کے مشیر خاص اموریم نے کی۔مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدل العطی اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو سمیت 17 "گلوبل ساؤتھ" ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 وانگ ای نے نشاندہی کی کہ چین  ہمیشہ یوکرین کے معاملے پر ایک معروضی اور منصفانہ موقف پر قائم رہا ہے، ہمیشہ امن اور مذاکرات کو فروغ دینے پر اصرار کیا ہے اور ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا ہے۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ امن اور جنگ کے درمیان ہمیں مضبوطی سے امن کا انتخاب کرنا چاہیے۔ مفاہمت اور نفرت کے درمیان، ہمیں مضبوطی سے مفاہمت کا انتخاب کرنا چاہیے۔ مکالمے اور تصادم کے درمیان ہمیں مضبوطی سے مکالمے کا انتخاب کرنا چاہیے۔ وانگ ای نے کہا کہ "گلوبل ساؤتھ" کے شراکت داروں جیسے برازیل، چین، جنوبی افریقہ، مصر، انڈونیشیا اور ترکیہ نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر یوکرین بحران پر "فرینڈز آف پیس" اقدام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ "فرینڈز آف پیس" تنازعات میں فریقوں کا انتخاب کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے، نہ ہی یہ گروہی تصادم میں ملوث ہونے کی کوشش کر رہا ہے، اور نہ ہی یہ موجودہ پلیٹ فارمز کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہمیں امید ہےکہ  "گلوبل ساؤتھ" کے مزید ممالک کو اکٹھا کیا جائے گا،زیادہ معروضی، متوازن اور معقول آوازیں سامنے آئیں گی، اور جنگ بندی، امن مذاکرات کی بحالی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔