چائنا انٹرنیشنل کنفیوشس کلچر فیسٹیول 2024 کا آغاز

2024/09/28 15:17:02
شیئر:

ستائیس تاریخ کو چائنا انٹرنیشنل کنفیوشس کلچر فیسٹیول 2024 کا آغاز صوبہ شان دونگ کے شہر چھوفو میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور  شعبہ تشہیر کے سربراہ  لی شولی نے تقریب میں شرکت کی اور افتتاح کا اعلان کیا۔

چینی اور غیر ملکی مہمانوں کے خیال میں کنفیوشس کی تعلیمات کی روشنی میں تشکیل پانے والی کنفیوشزم نے چین کی ترقی پر گہرا اثر ڈالا ہے اور انسانی تہذیب کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو نافذ کرنے اور تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو گہرا کرنے کے لئے ایک مؤثر کیریئر کے طور پر ، کنفیوشس کلچرل فیسٹیول عالمی تہذیبوں کے مابین مکالمے کو فروغ دینے اور تمام ممالک کے لوگوں کے مابین دوستی کو بڑھانے میں تیزی سے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

رواں چائنا انٹرنیشنل کنفیوشس کلچرل فیسٹیول کا موضوع "کنفیوشس کے ساتھ مکالمہ اور تہذیب کی باہمی تعلیم" ہے ۔ یہ فیسٹیول صوبہ شان دونگ کی عوامی حکومت ، ثقافت اور سیاحت کی وزارت ، اور یونیسکو کے لئے چینی قومی کمیشن کے اشتراک سے منعقد کیا جاتا ہے۔