سی جی ٹی این نے حال ہی میں مسلسل دوسرے سال "چائنا فیوریبلٹی" گلوبل پول جاری کیا۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جواب دہندگان کی چین کے بارے میں پسندیدگی میں اضافہ جاری ہے ، ملک کے معاشی ، تکنیکی ، ثقافتی اور بین الاقوامی اثر و رسوخ کی تعریف کی جارہی ہے ، اور گلوبل ساؤتھ کے جواب دہندگان اور 34 سال سے کم عمر کے نوجوان جواب دہندگان نے چینی جدیدکاری کے تصور اور کامیابیوں کو زیادہ تسلیم کیا ہے۔
92 فیصد جواب دہندگان نے اتفاق کیا کہ چین ایک اہم ملک ہے۔ 89 فیصد جواب دہندگان چین کو ایک کامیاب ملک سمجھتے ہیں۔ 77.8 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین ایک قابل احترام ملک ہے۔
اس کے ساتھ ہی عالمی جواب دہندگان کی چین آنے کی خواہش میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 72.7 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ "چین ایک پرکشش ملک ہے"۔ 79.5 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ چین کا سفر کرنا، دورہ کرنا یا تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
92.3 فیصد جواب دہندگان نے چین کی معاشی طاقت کی تعریف کی۔ 81.3 فیصد جواب دہندگان چینی معیشت کی طویل مدتی بہتری پر یقین رکھتے ہیں اور 89.2 فیصد جواب دہندگان نے عالمی معیشت میں چینی معیشت کے نمایاں کردار کی پذیرائی کی۔
92.3 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین کی تکنیکی طاقت متاثر کن ہے۔ 87 فیصد جواب دہندگان نے عالمی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں چین کے اہم کردار کو سراہا۔
سروے میں دنیا بھر کے 41 ممالک سے تعلق رکھنے والے 16 ہزار 400 جواب دہندگان نے شرکت کی۔