ستائیس تاریخ کو چین کےمعاون وزیر خارجہ اور پالیسی پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر میاؤ دہ یو نے نیو یارک میں امریکی محکمہ خارجہ کے پالیسی پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سلمان احمد کے ساتھ چین امریکہ خارجہ پالیسی مشاورت کا نیا دور منعقد کیا۔ فریقین نے بین الاقوامی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور پر مخلصانہ اور گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔