سابق برازیلی صدر دلما روسیف کو چین کی جانب سے " تمغہ دوستی " عطا کیا گیا

2024/09/29 11:27:29
شیئر:

عوامی جمہوریہ چین کے قومی تمغوں اور قومی اعزازی ٹائٹلز   کی تقسیم   کی   تقریب 29 ستمبر کی صبح 10 بجے  بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔

" تمغہ دوستی "  حاصل کرنے والی  برازیل کی سابق صدر  دلما روسیف نے اپنی تقریر میں کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کی جانب سے "تمغہ دوستی" سے نوازا جانا ان کے لیے  بہت بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ  یہ تمغہ  برازیل اور چین کے درمیان دوستی اور تعاون کے مضبوط رشتوں کی تصدیق کرتا ہے۔ دلما روسیف نے   اعزا ز ملنے پر  چینی حکومت کے اعتماد اور دوستی کے لیے چینی حکومت  ،صدر شی جن پھنگ اور چینی عوام کا بے پناہ  شکریہ ادا  کیا ۔