چین کی اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے واقعے پر گہری تشویش

2024/09/29 14:56:10
شیئر:

اطلاع کے مطابق ستائیس تاریخ کو، اسرائیل نے فضائی حملوں میں لبنان کے شہر بیروت کو نشانہ بنایا ، جس میں  حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ ہلاک ہوگئے۔

اس تناظر میں چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کو اس واقعے پر انتہائی تشویش ہے اور اسے علاقائی کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش ہے۔ چین لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزیوں کی مخالفت کرتا ہے، بے گناہ شہریوں کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے، اور کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو تصادم کو بڑھاتا ہے اور علاقائی کشیدہ صورت حال میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ چین متعلقہ فریقوں خاص طور پر اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں اور تنازع کو مزید پھیلنے یا یہاں تک کہ بے قابو  ہونے سے روکیں۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال غزہ تنازع کا ایک واضح مظہر ہے اور اس وقت اولین ترجیح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا، غزہ میں لڑائی کو جلد از جلد ختم کرنا اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا تحفظ کرنا ہے۔