ستمبر میں کمپوزٹ پی ایم آئی آؤٹ پٹ انڈیکس 50.4 فیصد رہا ، چین کا قومی ادارہ شماریات

2024/09/30 11:06:14
شیئر:

30 ستمبر کو ، چین کے  قومی ادارہ شماریات کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر اور چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے چائنا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری کیا۔

 ستمبر میں مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس 49.8 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.7 فیصد زیادہ ہے۔ نان مینوفیکچرنگ بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس 50.0 فیصد تھا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ کمپوزٹ پی ایم آئی آؤٹ پٹ انڈیکس 50.4 فیصد تھا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.3 فیصد زیادہ ہے۔ مینوفیکچرنگ پراڈکشن انڈیکس اور نان مینوفیکچرنگ بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس، جو کمپوزٹ پی ایم آئی آؤٹ پٹ انڈیکس  تشکیل دیتے ہیں ، بالترتیب 51.2 فیصد اور 50.0 فیصد رہے۔