تیس تاریخ کو عالمی انٹرنیٹ کانفرنس سے ملی اطلاع کے مطابق عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2024ووجین سمٹ 19 سے 22 نومبر تک چین کے قصبے ووجین میں منعقد ہوگی۔
یہ ووجین سمٹ مکمل طور پر مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کرے گی، جس کا موضوع ہے "سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا" ۔سمٹ میں گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، ڈیجیٹل گرین شراکتی تبدیلی اور ترقی،ڈیجیٹل معیشت، اوپن سورس ماحولیاتی ترقی، ڈیٹا گورننس، نیٹ ورک قانونی اصول، انٹرنیٹ ثقافتی تبادلہ اور باہمی سیکھنا، ڈیجیٹل تعلیم، نوجوان اور ڈیجیٹل مستقبل، مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی جدت اور گورننس، نیٹ ورک سیکیورٹی ٹیکنالوجی کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون جیسے موضوعات پر 24 ذیلی فورمزمنعقد کیے جائیں گے۔
ووجین سمٹ 2014 سے مسلسل دس سالوں سے کامیابی کے ساتھ منعقد ہو رہی ہے۔