چینی حصص میں مضبوط کارکردگی کا سلسلہ جاری

2024/09/30 15:54:00
شیئر:

تیس ستمبر کو کاروبار کے اختتام تک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس  8.06 فیصد اضافے کے ساتھ 3300 پوائنٹس، شینزین کمپوننٹ انڈیکس  10.67 فیصد، چائی نیکسٹ انڈیکس  15.36 فیصد اضافے اور اسٹار 50 اور بیجنگ اسٹاک ایکسچینج 50 انڈیکس 15 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ تاریخ کے بہترین نتائج کی عکاسی کرتے ہوئے بند ہوئے۔ تقریباً 40 صنعتوں کے ای ٹی ایف میں حد سے اضافہ ہوا ، اور 3000 سے زیادہ حصص میں 9 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ اے شیئرز کا تجارتی حجم دن بھر میں 2.6 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا اور ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔