اٹھائیس تاریخ کو چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے جنرل دفتر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ یو نائٹیڈ فرنٹ ورک ، چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائےامور سمندر پار چینی ، چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور ہانگ کانگ اور مکاو ، چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان اور وطن واپس لوٹنے والے سمندر پار چینیوں کی آل چائنا فیڈریشن نے مشترکہ طور پر قومی دن کی مناسبت سے ضیافت کا اہتمام کیا۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل رکن، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیرمین وانگ حو نینگ نے ضیافت سے خطاب کیا۔