عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی پچھرہویں سالگرہ پر 29 تاریخ کی شام بیجنگ میں ایک کنسرٹ منعقد ہوا۔ چین کے صدر شی جن پھنگ، وزیر اعظم لی چھیانگ ، سی پی سی اور ریاستی رہنماؤں سمیت تقریبا 3,000 سے زائد افراد نے کنسرٹ میں پیش کی جانے والی پر فارمنس کو دیکھا۔
اس پرفارمنس کے پانچ حصے تھے ۔فنکاروں نے کلاسیکی موسیقی کے ذریعے عوامی جمہوریہ چین کے قیام سے آج تک ،یعنی 75 سالوں کی تاریخی کامیابیوں کی یادوں کو تازہ کیا ۔