چین کے قومی دن کی تعطیلات کے پہلے روز ریلوے سے 21 ملین مسافروں کی آمدو رفت متوقع

2024/10/01 16:26:21
شیئر:


چین کےقومی ریلوے گروپ کی اطلاع کے مطابق یکم اکتوبر کو  ملک بھر میں ریلوے پر 21 ملین مسافروں  کی آمدو رفت  متوقع ہے ، اور 12،737 مسافر ٹرینوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ، جن میں 1،476 اضافی ٹرینیں شامل ہیں۔ 30 ستمبر کو  ریلوے سے 17.283 ملین مسافروں کی آمدو رفت کو  یقینی بنایا گیا ، جن میں بیجنگ بیورو کے 1.416 ملین مسافر ، شنگھائی بیورو کے 3.437 ملین اور گوانگ چو بیورو کے 2.517 ملین مسافر شامل تھے۔