عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر متعدد ممالک کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات

2024/10/01 19:43:16
شیئر:

حال ہی میں کئی ممالک کے رہنماؤں، سیاسی جماعتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر گرمجوشی سے مبارکباد کےپیغامات بھیجے ہیں۔

 روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے پیغام میں دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین کی معاشی، سماجی اور سائنسی و تکنیکی ترقی کی کامیابیوں نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے، اس کے بین الاقوامی اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اس نے بین الاقوامی اور علاقائی ہاٹ اسپاٹ  ایشوز کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ روس چین کے ساتھ اپنے تعلقات اور دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور نئے دور میں  روس اور چین کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید  مضبوط  بنانے کا خواہاں ہے۔

 اس کے علاوہ، شمالی کوریا کی  ورکرز پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کے اسٹیٹ افیئرز کمیشن کے چیئرمین کم جونگ ان، ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور   ویتنام کے صدر تو لام، لاؤ س پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تھونگلون، کیوبا کے انقلابی رہنما جنرل راؤل کاسترو اور کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فرسٹ سیکریٹری اور صدر ڈیاز کینیل، برازیل کے صدر سیو لولا ڈی سلوا، کمبوڈیا کے بادشاہ سیہامونی، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اور بھارتی صدر دروپدی مرمو نے بھی عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر چین کو مبارکباد دی۔