حال ہی میں کئی ممالک کے رہنماؤں، سیاسی جماعتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اورچینی صدر شی جن پھنگ کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر گرمجوشی سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
قازقستان کے صدر توکائیف نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی دانشمندانہ قیادت میں چینی قوم نے نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی تعمیر کی راہ پر مسلسل بلند اہداف حاصل کیے ہیں۔ قازقستان چین کے ساتھ ملکر مستقل جامع شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچائے جائیں۔ دیگر رہنماؤں میں تاجکستان کے صدر رحمان، ترکمانستان کے صدر بردی محدوف اور ترکمانستان کی پیپلز کونسل کے چیئرمین قربان بردی محدوف، ازبکستان کے صدر میرزیوئیف، بیلاروس کے صدر لوکاشینکو، سنگاپور کے صدر شانمو گارانتام اور ایسٹ تیمور کے صدر جوزے راموس ہورٹاشامل ہیں۔