2 اکتوبر کو،لبنان میں موجود 146 چینی شہری اور اُن کے خاندان کے 5 غیر ملکی افراد ایئر چائنا کی چارٹر پرواز سے بحفاظت بیجنگ پہنچے۔ اس وقت انخلا پر آمادہ تمام چینی شہریوں کا لبنان سے بحفاظت انخلا کیا جا چکا ہے۔ لبنان میں چینی سفارت خانہ اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھے گا۔