چین تضادات کی شدت اور تنازعات میں اضافے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

2024/10/02 18:45:25
شیئر:

 لبنان اور اسرائیل اور ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے2 اکتوبر کو  کہا کہ چین کو مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ چین لبنان کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کی مخالفت کرتا ہے اور تضادات کی شدت اور تنازعات میں اضافے کی مخالفت کرتا ہے۔ چین بین الاقوامی برادری بالخصوص بااثر بڑے ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تعمیری کردار ادا کرکےصورتحال کو مزید بگڑنے سے روکیں۔ چین کا ماننا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور لڑائی کے خاتمے کی عدم تکمیل مشرق وسطیٰ میں موجودہ افراتفری کی بنیادی وجہ ہے اور تمام فریقوں کو غزہ میں جلد از جلد جامع اور دیرپا جنگ بندی کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔