حال ہی میں اقوام متحدہ کے متعدد عہدیداروں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ چین عالمی حکمرانی اور بین الاقوامی امور میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور تنازعات کے پرامن حل اور دنیا کی پائیدار ترقی کے لئے اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے صدر ڈینس فرانسس نے چینی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کا عظیم اور پرخلوص دوست ہے۔ چین کی ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا اور بین الاقوامی تعلقات کے عمل میں چین قائدانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری جنرل برائے گلوبل کمیونی کیشنز میلیسا فلیمنگ نے کہا کہ اس سال اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست اور سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کی بحالی کی 53 ویں سالگرہ ہے۔ چین اقوام متحدہ کے متعدد شعبوں کے امور میں خدمات سرانجام دیتا ہے ، جن میں ترقی ، تحفظ امن اور عالمی انسانی امداد شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے پالیسی گائی رائیڈر نے کہا کہ کثیر الجہتی کے لیے چین کا پختہ عزم عالمی افراتفری اور مشکلات کے اس دور میں اقوام متحدہ کے لیے انتہائی اہم حوصلہ افزائی اور حمایت ہے۔