عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے دنیا کے مختلف مقامات پر چینی قومی پرچم کشائی تقریبات کا انعقاد

2024/10/02 19:10:09
شیئر:

 عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ مشترکہ طور پر منانے کے لئے یکم اکتوبر کو پاکستان کی گوادر پورٹ پر چینی قومی پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گوادر پورٹ کے چینی اور پاکستانی ملازمین اور گوادر کے مقامی حکام نے شرکت کی۔ اسی رات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع   پاکستان مانومنٹ پر بھی چین کے قومی دن کی مناسبت سے لائٹ شو منعقد کیا گیا اوریہ سارا خوبصورت مقام چینی سرخ رنگ سے جگمگا اٹھا۔

مقامی وقت کے مطابق  یکم اکتوبر کو  زیمبیا میں چینی سفارت خانے نے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی۔ اسی دن جبوتی میں چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے سپورٹ بیس نے بھی عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔