2 اکتوبر کو فرانسیسی وزیر ثقافت ریچیڈا دیتی نے چائنا میڈیا گروپ کے صدر کے نام ایک خط میں سی ایم جی کو پیرس اولمپک گیمز اور پیرس پیرا لمپک گیمز کی کامیاب نشریات کے ساتھ ساتھ فرانس-چین ثقافتی اور سیاحتی سال کے دوران ثقافتی تبادلہ سرگرمیوں کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ثقافت فرانسیسی سفارت کاری کا ایک لازمی حصہ ہے اور فرانس اور دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان ایک پل اور لنک ہے۔ 2024 کے پیرس اولمپک اور پیرا لمپک گیمز کو چین میں بڑے پیمانے پر پذیرائی اور پرجوش ردعمل ملا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی ایم جی اور فرانس کے درمیان ثقافتی اور کھیلوں کے تبادلے نئے ثمرات حاصل کریں گے، اور کہا کہ وہ فرانس اور چین کے درمیان دوستی اور ثقافتی تعاون کو مضبوطی سے فروغ دیں گی تاکہ زیادہ ترقی حاصل کی جا سکے۔