عوام کی خوشحالی کے خواب کے لئے

2024/10/03 18:34:41
شیئر:

 ستمبر 2024 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے  جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ شانشی اور گانسو کا دورہ کی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے  کل رکنی اجلاس کے بعد یہ  شی جن پھنگ کا  کسی مقامی علاقے کا پہلا دورہ تھا۔ لانچو شہر میں پارٹی کے ایک ریٹائرڈ   رکن لی زونگ باؤ کے گھر میں  شی جن پھنگ نے سب کو بتایا کہ لوگوں کا ذریعہ معاش سب سے اہم  معاملہ ہے، اور تمام علاقوں  کے متعلقہ محکموں کو  پنشن، طبی دیکھ بھال اور رہائش کی خدمات کی بہتری کے لئے مزید کام کرنا چاہیے۔ہمیں  کام جاری رکھنا  بلکہ اسے بہتر  سے بہتر تر بنانا ہوگا۔ ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کا حتمی مقصد  کیا ہے؟ شی جن پھنگ کا جواب یہ ہےکہ  اصلاحات کے ذریعے ترقی کو فروغ دینا اور آخرکار  لوگوں کو بہتر زندگی  فراہم کرنا ہے.

 جولائی 2024 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا   کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں چینی طرز کی جدیدکاری کو مزید جامع طور پر گہرا کرنے اور فروغ دینے کے بارے میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی قرارداد میں 46 دفعہ لفظ "عوام" کا ذکر کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ "عوام کی مرکزیت  پر قائم رہنا ہے تاکہ اصلاحات عوام کے لئے ہوں، اصلاحات عوام پر منحصر ہوں، اور اصلاحات کے ثمرات عوام میں تقسیم ہوں۔ چینی طرز کی جدیدکاری کے سلسلے میں عوام کا ذریعہ معاش سب سے اہم ہے اور یہ آخرکار عوام کی خوشحالی کے لئے خواب ہے۔