سلامتی کونسل کی یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے کام کی مکمل حمایت

2024/10/04 16:26:00
شیئر:


 3 اکتوبر کو   اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل صدر سوئٹزرلینڈ نے سلامتی کونسل کے ارکان کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوتریس کے کام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام رکن ممالک کو سیکریٹری جنرل کے ساتھ نتیجہ خیز تعلقات رکھنے چاہیے اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنا چاہیے  جس سے سیکریٹری جنرل کے کام اور ان کے دفتر کے کام کو نقصان پہنچے۔ بالخصوص مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل یا اقوام متحدہ کے ساتھ بات چیت نہ کرنے کا کوئی بھی فیصلہ منفی ہوگا۔