افغانستان کے بارے میں "ماسکو فارمیٹ" مشاورت کا چھٹا اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا

2024/10/04 16:48:10
شیئر:


4 اکتوبر کو   افغانستان کے بارے میں "ماسکو فارمیٹ" مشاورت کا چھٹا اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا۔ روسی وزیر خارجہ لاوروف نے اجلاس میں کہا کہ افغانستان میں سماجی و اقتصادی صورت حال بدستور تشویشناک ہے اور عالمی برادری کو افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنی چاہیے اور اس عمل کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے مغربی ممالک سے افغانستان پر عائد پابندیاں اٹھانے اور منجمد افغان قومی اثاثے واپس کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔  اطلاع کے مطابق  اجلاس میں روس، چین، تاجکستان، ازبکستان اور دیگر ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ افغان طالبان کے وفد نے بھی شرکت کی۔