چین کی یورپی یونین کی جانب سے چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر اضافی محصولات عائد کرنے کی سخت مخالفت

2024/10/04 19:23:47
شیئر:

 4 اکتوبر کو   چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے یورپی یونین میں  الیکٹرک گاڑیوں پر اینٹی سبسڈی کیس کے حتمی مسودے کی منظوری  پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اس معاملے میں یورپی یونین کی جانب سے  قوائد کے خلاف  غیر منصفانہ   اور غیر معقول تحفظ پسند طریقوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ، اور یورپی یونین کی جانب سے چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر  اضافی محصولات عائد کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ یورپی یونین کے تحفظ پسندانہ طریقوں نے ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور  معمول کے بین الاقوامی تجارتی نظام میں خلل ڈالا ہے ، جس نے نہ صرف چین - یورپی یونین کے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون میں رکاوٹ ڈالی ہے ، یورپی یونین کے اپنے ماحول دوست تبدیلی کے عمل میں تاخیر کی ہے ، بلکہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے عالمی مشترکہ کوششوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے یورپی یونین کی جانب سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی سیاسی خواہش کا نوٹس لیا ہے۔ چین کو امید ہے کہ یورپی یونین اس بات سے بخوبی آگاہ ہو گی کہ محصولات کے نفاذ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ یورپی یونین کی سرمایہ کاری اور تعاون میں چینی کاروباری اداروں کے اعتماد اور عزم میں کمی  پیدا ہوگی۔ چین چینی کاروباری اداروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گا۔