5 تاریخ کو پاکستانی فوج نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں انسداد دہشت گردی کی تاز ہ کارروائی کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک اہم کمانڈر بھی شامل تھا جس نے سوات میں غیر ملکی اہلکاروں کے قافلے کی حفاظت میں شامل پولیس کی ایک گاڑی پر حملے میں حصہ لیا تھا ۔انسداد دہشت گردی کے اس آپریشن میں ایک افسر سمیت 13 پاکستانی فوجی بھی شہید ہوئے۔