⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین کے قومی دن کی تعطیلات کے دوران کل 164 ملین ریلوے ٹکٹ فروخت

2024/10/07 16:06:53
شیئر:

چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کی اطلاع کے مطابق  7 اکتوبر کو چین میں قومی دن کی تعطیلات کے اختتام کے ساتھ ہی ریلوے پر مسافروں کی واپسی کا عروج دیکھنے میں آ رہا ہے۔  قومی ریلوے پر  مسافروں کا بہاؤ  19.86 ملین تک پہنچنے  کی توقع ہے  اور 13،103 مسافر ٹرینیں چلانے کا منصوبہ ہے ، جس میں 1،705 اضافی ٹرینیں بھی شامل ہیں جو ایک یومیہ ریکارڈ  ہے۔

 آن لائن پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر  دو پہر بارہ بجکر بائیس منٹ تک  چین کے قومی دن کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں مجموعی باکس آفس 2 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا ہے۔