وزیر اعظم پاکستان کی کراچی میں چینی قافلے پر حملے کی شدید مذمت

2024/10/07 16:00:08
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 7 اکتوبر کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر  6 اکتوبر کو کراچی میں چینی قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی  اور جانی نقصان پر گہرے غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے  چینی رہنماؤں اور چینی عوام بالخصوص ہلاک ہونے والوں  کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا مانگی۔ شہباز شریف نے کہا کہ قاتلوں کی شناخت اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان چینی دوستوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے اور پاکستانی حکومت پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ہر ممکن کوشش کرے گی۔

  پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی اسی دن ایک بیان جاری کیا جس میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان  چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے اور دہشت گرد قوتوں کے خلاف  چین کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔