متعدد ممالک میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خلاف احتجاج اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ

2024/10/07 16:28:38
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

مقامی وقت کے مطابق 6 اکتوبر کو   فلسطین اسرائیل تنازعے کے نئے دور  کا ایک سال مکمل ہونے پر کئی ممالک میں لوگوں نے احتجاج اور مظاہرے کیے اور اسرائیل سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ شہری ہلاکتوں میں اضافے اور انسانی بحران کو مزید کشیدہ ہونے سے بچایا جا سکے۔

 پاکستان کے شہر کراچی میں ہزاروں مظاہرین غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کھڑے ہوئے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازع کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے اقدامات کرے اور امریکا کی مذمت کی کہ اس نے  اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی جاری رکھی  جس کی وجہ سے خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔ جرمنی میں تقریباً 3500 مظاہرین برلن کی سڑکوں پر نکل آئے اور عالمی برادری پر زور دیا  کہ وہ غزہ کی پٹی میں جلد جنگ بندی کے لیے مل کر کام کرے۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں بڑے پیمانے پر مظاہرین نے فلسطینی اور لبنانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور دونوں ممالک میں موجودہ انسانی صورتحال کی جانب توجہ مبذول کرائی اور غزہ اور لبنان میں عام شہریوں کے خلاف اسرائیل کے حملوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ امریکہ، اٹلی، پولینڈ، چیک ریپبلک، لٹویا، یمن اور دیگر ممالک میں بھی حالیہ دنوں میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دیگر ریلیاں نکالی گئی ہیں۔