بڑے ممالک کے درمیان مقابلے سے امریکہ کے اپنے مسائل حل نہیں ہوں گے، چینی وزارت خارجہ

2024/10/08 16:29:09
شیئر:

8 اکتوبر کو چینی وزارت خارجہ کی  ترجمان ماؤ ننگ نے  یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ  انتھونی بلنکن کے چین سے متعلق بیانات کے بارے میں  سوال کے جواب میں کہا  کہ بڑے ممالک کے درمیان  مقابلہ وقت کے رحجان سے مطابقت نہیں رکھتا، امریکہ کے اپنے مسائل اور دنیا کو درپیش چیلنجز کو حل کرنا تو دور کی بات ہے۔امریکہ بین الاقوامی صورتحال کو تزویراتی مسابقت کے نقطہ نظر سے دیکھتا ہے اور چین-امریکہ تعلقات کو سرد جنگ کی ذہنیت کے جنون کے طور پر بیان کرتا ہے۔

 ماؤ ننگ نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن کا معمار، عالمی ترقی میں شراکت دار اور بین الاقوامی نظم و نسق کا محافظ رہا ہے۔