شی جن پھنگ کی ثقافتی تعمیر میں گہری دلچسپی

2024/10/08 09:51:34
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے  چینی صدر شی جن پھنگ نے ہمیشہ ثقافتی تعمیر کو گورننس میں ایک اہم مقام دیا ہے۔ "چینی جدیدیت نے چینی تہذیب کو جدید طاقت سے نوازا ہے ، اور چینی تہذیب نے چینی جدیدیت کو گہری بنیادوں سے نوازا ہے۔ چینی تہذیب چینیوں کی خود اعتمادی کی بنیاد اور  طاقت کا منبع ہے۔

 کنفیوشزم ، جسے "چینی ثقافت کے بنیادی رنگ" کے طور پر جانا جاتا ہے ، نے ہمیشہ چینیوں کے روحانی کردار کو فروغ دیا ہے اور دنیا پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ تاہم ، ہزاروں سالوں سے ، کنفیوشزم  کے اعتبار سے تحریروں کا مکمل مجموعہ کبھی موجود نہیں تھا۔ اس صدی کے آغاز میں پیکنگ یونیورسٹی کے شعبہ فلسفے کے پروفیسر تھانگ ای جیے نے کنفیوشس مجموعہ مرتب کرنے کا خیال پیش کیا۔

مئی 2014 میں جب  شی جن پھنگ نے پیکنگ یونیورسٹی کا دورہ کیا تو انہوں نے پروفیسر تھانگ ای جیے سے خصوصی ملاقات کی اور "کنفیوشس کلیکشن" کی تالیف کا جائزہ لیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ "یہ ایک انتہائی معنی خیز مقصد ہے، چینی تہذیب کے وارث، تھانگ نے نمایاں تعاون کیا ہے"۔

تالیف کرنے والی ٹیم نے کنفیوشس مجموعے  کی 282 جلدیں مکمل اور شائع کی ہیں ، جن کے کل کیریکٹرز کی  تعداد تقریباً 200 ملین ہے۔ کنفیوشس کے مکمل مجموعے کی تالیف کا بھی باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔