چین کی یورپی یونین کے چند مشروبات کی اینٹی ڈمپنگ مکمل طور پر ڈبلیو ٹی او قوانین کے مطابق ہے, چینی وزارت تجارت

2024/10/09 17:08:16
شیئر:

9 اکتوبر کو چینی  وزارت تجارت کے ترجمان نے چین اور یورپی یونین کے مابین تجارتی اقدامات پر ڈبلیو ٹی او  تنازعہ  کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  یورپی یونین سے درآمد شدہ چند مشروبات کے خلاف چین کے اینٹی ڈمپنگ اقدامات قانونی جوابی تجارتی اقدامات ہیں، جو مقامی صنعت کی جانب سے قانون کے مطابق تحقیقات شروع کرنے کی درخواست کے جواب میں اٹھائے گئے ہیں، اور ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ  اس سے پہلے چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں یورپی یونین کی جوابی تحقیقات صنعت کی درخواست پر نہیں ہیں اور درحقیقت متعلقہ یورپی یونین کے رکن ممالک اور ان کی صنعتوں کو بھی اس پر شدید اعتراضات  ہیں ۔ یورپی یونین کے متعلقہ اقدامات میں حقائق اور قانونی بنیاد کا شدید فقدان ہے، جو واضح طور پر ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور   یہ  تجارتی اقدامات کے نام پر تجارتی تحفظ پسندی ہے. چین کی برقی گاڑیوں کی صنعت کے جائز ترقیاتی حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرنے کے لئے ، چین نے ڈبلیو ٹی او میں  شدید احتجاج کیا ہے  اور متعلقہ جوابی اقدامات کے لئے ڈبلیو ٹی او تنازعات کے تصفیے کے طریقہ کار کا سہارا لیا ہے۔

 چین نے ہمیشہ تجارتی  اقدامات کے غلط استعمال کی مخالفت کی ہے اور یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط طریقوں کو درست کرے اور مشترکہ طور پر چین اور یورپی یونین کے مجموعی معاشی اور تجارتی مفادات کا تحفظ کرے۔