چینی وزیراعظم لاؤ س اور ویتنام کے سرکاری دورے کریں گے

2024/10/09 09:34:43
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے 8 اکتوبر کو بتایا کہ آسیان کے موجودہ چیئرمین ملک لاؤ س کے وزیر اعظم سونیشے سیپھن ڈون کی دعوت پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ لاؤس کا سرکاری دورہ کریں گے اور اس دوران 27 ویں چین ۔ آسیان (10 +1) رہنماؤں کے اجلاس ، 27 ویں آسیان ۔ چین ۔ جاپان ۔ جنوبی کوریا (10 + 3) رہنماؤں کے اجلاس اور 19 ویں مشرقی ایشیا سمٹ میں شرکت کریں گے، جو  9 سے 12 اکتوبر تک لاؤس کے شہر وینٹیانے میں منعقد ہوں گے۔ ویتنام کے وزیر اعظم پام منہ چن کی دعوت پر وزیر اعظم لی چھیانگ 12 سے 14 اکتوبر تک ویتنام کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔