10 اکتوبر کو چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں سال جنوری سے ستمبر تک جہاز سازی کے شعبے میں چین کے تکمیلی آرڈرز 36.34 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن تک جا پہنچے جو سال بہ سال 18.2فیصد کا اضافہ ہے۔ نئے آرڈرز کا حجم 87.11 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن رہا جو سال بہ سال 51.9فیصد کا اضافہ ہے۔ ستمبر کے اختتام تک حاصل شدہ آرڈرزکا حجم 193.3 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن تھا ، جو سال بہ سال 44.3فیصد کا اضافہ ہے۔رواں سال جنوری سے ستمبر تک چین کی جہاز سازی کے تین اہم اشاریے، ڈیڈ ویٹ ٹن وزن کے لحاظ سے عالمی مجموعی حجم کا بالترتیب 55.1 فیصد، 74.7 فیصد اور 61.4 فیصد رہے۔
چین نے دنیا کے 70 فیصد سے زیادہ گرین شپ آرڈرز حاصل کیے ہیں ، جو پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی جہاز سازی کی صنعت میں روشن پہلو بن گیا ہے۔ دنیا میں جہازوں کی 18 اہم اقسام میں سے 14 اقسام کی جہاز سازی کے لئے چین کو سب سے زیادہ نئے آرڈرز وصول ہوئے ہیں، اور چین کے تمام جہازساز کارخانوں نے مقررہ وقت سے پہلے ہی پورے سال کے کاروباری اہداف مکمل کر لئے ہیں۔