10 اکتوبر کو، پاکستانی صدر آصف علی زرداری اسلام آباد میں چینی سفارت خانے گئے جہاں انہوں نے کراچی میں چینی قافلے پر دہشت گردانہ حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔
صدر زرداری نے پاکستانی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی، چینی شہریوں کی ہلاکت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں ۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مؤثر طریقے سے مضبوط کیا جائے گا ، ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے پر زور دیا جائے گا، دہشت گردوں کو دونوں ممالک کی دوستی کو تباہ کرنے کی کبھی اجازت نہیں دی جائے گی، دشمن قوتوں کو کبھی بھی امن اور مشترکہ ترقی کے حصول کے دونوں ممالک کے اہداف کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔