چین اور پاکستان کا کراچی میں دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے لئے تعزیتی تقریب کا انعقاد

2024/10/11 15:31:41
شیئر:

کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل کے مطابق  پاکستان کے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پردہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے دو چینی شہریوں کے لیے  10 اکتوبر کی شام کو تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کراچی میں قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ، پاکستان میں چینی انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ کے تمام اراکین، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، صوبائی حکومت کے متعدد وزراء اور وفاقی وزارت داخلہ کے سیکرٹری نے اس موقع پر شرکت کی۔

چین اور پاکستان کے نمائندوں نے اپنی تقاریر میں متاثرین کے لیے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ چین پاکستان سے جلد از جلد سچائی کا پتہ لگانے، قاتلوں کو سخت سزا دینے، دہشت گردوں پر کاری ضرب لگانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ پاکستان نے کہا کہ وہ مجرموں کو ہر قیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لائے گا اور پاکستان میں چینی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے اقدامات کو مزید مضبوط کرے گا۔