11 اکتوبر کو چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نےلاؤ س کے صدارتی محل میں لاؤ پیپلز ریوولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور لاؤ صدر تھونگلون سے ملاقات کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ لاؤس کے ساتھ اپنےتعلقات کی ترقی کو چین کی ہمسائیگی سفارتکاری میں نمایاں مقام پر رکھا ہے۔ چین دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے اعلی ترین رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں لاؤس کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری ، پیداواری صلاحیت ، توانائی ، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو بڑھانے ، چین لاؤس ریلوے کے اثرات کو بروے کار لاتے ہوئے چین ۔ لاؤس ہمہ جہت تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں مزید ٹھوس نتائج کے حصول کے لئے تیار ہے۔
تھونگلون نے کہا کہ لاؤس کی پارٹی، حکومت اور عوام نے ہمیشہ چین کو ایک اچھا ہمسایہ، اچھا دوست، اچھا کامریڈ اور اچھا شراکت دار سمجھا ہے۔ لاؤس ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند رہےگا اور چین کے ساتھ مل کر لاؤس چین ریلوے جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے ،افرادی و ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے لاؤس-چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید بلندی تک لے جانے کا خواہاں ہے۔