11 اکتوبر کو ، چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے" 2025 برانڈ پاور پروجیکٹ" کے اجراء کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ "برانڈ پاور پروجیکٹ" چین کا قومی مواصلاتی منصوبہ ہے جو چائنا میڈیا گروپ اور چین کی مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے تعاون سے ترتیب دیا جاتاہے ۔ اس کا مقصد چائنا میڈیا گروپ کے اثرو رسوخ کے ذریعے چینی برانڈ ثقافت کو دنیا میں مقبول عام بنانا ہے۔
چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے آغاز سے چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے پروگراموں کو پرجوش ردعمل ملا ہے۔اسپرنگ فیسٹیول گالا کے اندرون و بیرون ملک مواصلاتی اثرات ریکارڈ سطح پر پہنچے ہیں۔ پیرس اولمپک گیمز کی نشریات اور مواصلاتی اثر و رسوخ نے بھی تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔چائنا میڈیا گروپ نہ صرف برانڈ کے لئے خدمات فراہم کرتا ہے، اسے مقبول عام بناتا ہے ، بلکہ برانڈ کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔سی ایم جی عالمی معیار کے مین اسٹریم میڈیا کی حیثیت سے جامع مواصلات کے شعبے میں اپنی برتریوں کو بروے کار لاتے ہوئے سماج کے تمام حلقوں کے دوستوں کے ساتھ مل کربرانڈز اور ممالک، برانڈز اور مارکیٹوں، برانڈز اور صارفین کے درمیان پل قائم کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ چینی برانڈز کو عالمی سطح پر جانے میں مدد مل سکے۔
تقریب میں علی بابا گروپ اور گری الیکٹرک اپلائنسز سمیت 11 کمپنیوں کو "پیرس اولمپک گیمز کے لئے سی ایم جی کے ٹاپ مارکیٹنگ پارٹنر" کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ کوکا کولا، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا، شیاؤمی گروپ، چائنا پوسٹ سمیت دیگر 17 کمپنیوں کو " پیرس اولمپک گیمز کے لئے سی ایم جی کے مارکیٹنگ گولڈ پارٹنر"کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔