چھن ہاؤ حوئی 394 ووٹ حاصل کر کے مکاؤ کے چھٹے ڈیزگنیٹ چیف ایگزیکٹو منتخب

2024/10/13 16:28:49
شیئر:

مکاؤ  خصوصی انتظامی علاقے  کے چھٹے چیف ایگزیکٹو کا انتخاب 13 اکتوبر کو  ہوا ۔ چھن ہاؤ حوئی 400 افراد پر مشتمل انتخابی کمیٹی کے ووٹوں میں 394 ووٹ حاصل  کر کے  چھٹے ڈیزگنیٹ  چیف ایگزیکٹو منتخب ہوئے۔

چھن ہاؤ حوئی مئی 1962 میں پیدا ہوئے ۔ 20 دسمبر 1999 کو، چھن ہاؤ حوئی کو   مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی عدالت برائے حتمی اپیل کا صدر مقرر کیا تھا ۔ساتھ ہی   چھن ہاؤ حوئی نے  ججز کمیٹی کے چیئرمین،ججوں کی تعیناتی کی  سفارش کرنے والی آزاد کمیٹی کے رکن ،بین العلاقائی  عدالتی معاونت اور بین الاقوامی باہمی عدالتی معاونت کے ورکنگ گروپ کے رکن اور مکاؤ  بیسک لاء  پروموشن ایسوسی ایشن کے اعزازی صدر  کے طور پر خدمات انجام دیں۔

چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور ہانگ کانگ اور مکاؤ  نےچھن ہاؤ حوئی کو مکاؤ ایس اے آر  کے چھٹے ڈیزگنیٹ  چیف ایگزیکٹیو  منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مادر وطن میں مکاؤ کی واپسی کی  پچیسویں  سالگرہ کے موقع پر،  انتخابات کی مکمل کامیابی مکاؤ معاشرے کی "ایک ملک، دو نظام" کے لیے مخلصانہ حمایت اور مکاؤ  خصوصی انتظامی علاقے کے قیام کے بعد سے پچھلے پچیس سالوں میں اس  کی ترقی کے راستے اور کامیابیوں پر  پختہ اعتماد کی مکمل عکاسی کرتی ہے۔ چینی ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر نے کہا کہ یہ  انتخاب مکاؤ کے معاشرے کی طرف سےچھن ہاؤ حوئی کے کردار،تصورات، صلاحیتوں اور انداز کی وسیع پیمانے پر پہچان اور مکاؤ کے نئے چیف ایگزیکٹو کی قیادت میں  ترقی کی نئی بلندیاں  حاصل کرنے کی اس کی پرجوش توقعات کی بھی پوری طرح عکاسی کرتا ہے۔

چھن ہاؤ حوئی نے اسی دن کہا کہ وہ بہتر زندگی کی  عوامی  امنگوں کو پورا کرنے کو اپنی انتظامیہ کا سب سے بڑا  ہدف سمجھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ "ایک ملک، دو نظام" کے اصول کو مکمل اور درست طریقے سے نافذ کریں گے، قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کو  اعلی ترین اصول  قرار  دیں گے ، معیشت کی  ترقی کو تیز  کریں  گے اور ملک کی مجموعی ترقی میں بہتر طریقے سے حصہ ادا کرتے ہوئے اپنی  خدمات سرانجام دیں گے۔