چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ 14 سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (وزیراعظم) کے تئیسویں اجلاس میں شرکت کریں گے اور پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔