پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی درآمد ات و برآمدات کی کل مالیت پہلی بار 32 ٹریلین یوآن سے متجاوز، جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز

2024/10/14 16:55:38
شیئر:

14 اکتوبر کو چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں  جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز  کے انچارج نے 2024 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں درآمدات  اور برآمدات  کی صورتحال کا تعارف کرایا۔

 جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز  کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ لینگ جون نے  کہا کہ کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق پہلی تین سہ ماہیوں میں چین  کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت  32.33 ٹریلین یوآن رہی جو کہ سال بہ سال 5.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ جس میں  برآمدات  کی مالیت 6.2 فیصد  اضافے کے ساتھ   18.62 ٹریلین یوآن  رہی اور  درآمدات کی مالیت 4۔1 فیصد اضافے کے ساتھ  13.71 ٹریلین یوآن رہی۔

 یہ اضافہ مندرجہ ذیل خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے۔ سب سے پہلے، درآمد اور برآمد کی کل مالیت  ایک نئی بلندی تک پہنچ گئی ہےاور ہر سہ ماہی میں 10 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسرا، مختلف کاروباری ادارے متحرک رہے ہیں اور نجی اداروں نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ تیسرا، مارکیٹ کے تنوع کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے اور دنیا بھر کے 160 سے زائد ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔ چوتھا، برآمدی مصنوعات کو بہتر بنایا گیا ہے، جس میں اعلیٰ درجے کے آلات کی برآمدات میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پانچواں، درآمد شدہ مصنوعات متنوع ہیں ۔

 وانگ لینگ جون نے کہا کہ پہلی تین سہ ماہیوں میں چین  کے غیر ملکی تجارتی آپریشنز  عمومی طور پر مستحکم رہے، اور برآمدات اور درآمدات دونوں میں اضافہ ہواہے۔