"مشترکہ تلوار-2024 بی" مشق قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ایک منصفانہ اقدام ہے، چین کے ریاستی کونسل کا تائیوان افیئرز آفس

2024/10/14 19:35:04
شیئر:

چین کے ریاستی کونسل کے   تائیوان افیئرز آفس کے ترجمان چھن بن ہوا نے 14 اکتوبر کو کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی تھیٹر کی جانب سے "مشترکہ تلوار 2024 بی" مشق لائی چنگ دے کی "تائیوان کی علیحدگی"  کے  اشتعال انگیز بیانات اور علیحدگی پسند خیالات کے فروغ کی سخت سزا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ "تائیوان کی علیحدگی" کی   خواہش مند  قوتوں کے لیے ایک  سخت انتباہ ہے  اور قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ایک  منصفانہ اقدام ہے۔

ترجمان نے کہا کہ "تائیوان کی علیحدگی" آبنائے تائیوان کے امن سے مطابقت نہیں رکھتی۔ اگر لائی چنگ دے   اور ان کے حکام "علیحدگی پسندی کے اس رویے  اور اور اشتعال انگیزی  کو جاری رکھیں گے  تو یہ عمل  تائیوان کے لوگوں کو تباہی کے گڑھے میں دھکیل دے گا۔چھن بن ہوا نے کہا کہ  قومی وحدت ایک نہ رکنے والا تاریخی رجحان  ہے جسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ امید ہے  کہ تائیوان کے ہم وطن اپنے قومی مفادات کی پاسداری کریں گے، تاریخ کے عمومی رجحان کی پیروی کریں گے، "تائیوان کی علیحدگی"   کے انتہائی خطرے اور نقصان کو پوری طرح سمجھیں گے، "تائیوان کی علیحدگی پسند  کوششوں  اور بیرونی مداخلت کی مضبوط  مخالفت  اور چینی قوم کے مشترکہ وطن کی مضبوط  حفاظت کریں گے اور چائنیز مین لینڈ پر اپنے ہم وطنوں کے ساتھ مل کر قومی وحدت  اور قومی احیا ء  کے روشن مستقبل کی تشکیل کریں گے۔